عید الاضحی سے قبل فیر پرائز شاپ ڈیلران کا کمیشن؛ اور ڈیلی ویجروں کی تنخواہ کو واگذار کیا جائے:اعجان خان

سرینگر /16جولائی / معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور ای جے سی سی کے چیرمین اعجا ز خان نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید الاضحی سے پہلے پہلے شالی سٹور کے فیر پرائز شاپ ڈیلرا ن کے کمیشن کو اور مختلف محکموں کے ہزاروں ڈیلی ویجروں کی تنخواہ کو فوری طور پر واگذار کیا جائے ۔ اخبارات کےلئے جاری اپنے بیان میں اعجاز احمد خان نے کہا کہ وادی کشمیر میں موجودہ جان لیوا صورتحال کے باوجود بھی شالی سٹور کے ملازمین خاص کر ڈیلی ویجر اور فیر پرائز شاپ ڈیلران اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر عوام ک دہلیز پر راشن پہنچانے کا کام کررہے ہیں تاہم سرکار ان کے کام کو ان دیکھا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی قریب ہے لیکن فیر پرائز شاپ ڈیلران سابقہ کمیشن سے ہنوز محروم ہے ۔جبکہ دیگر محکمہ جات میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی تنخواہوں کو بھی ابھی تک واگذار نہیں کیا گیا ہے ۔ اعجاز خان نے سرکار پر زور دیا کہ وہ ان غریب ڈیلی ویجروں اور فیر پرائز شاپ چلانے والوں کی مجبوریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عید الاضحی سے قبل ہی ان کی تنخواہ اور کمیشن کو ریلیز کریں تاکہ ان کے اہلخانہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔

Comments are closed.