بائیڈن، بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاونٹس ہیک
چند ایک ہی ٹوٹیس ڈیلٹ ، اکاوئنٹ واپس حاصل کرنے کیلئے ماہرین کوشاں
سرینگر/16جولائی: دنیا کی کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہوئے ہیں جن میں امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن، ارب پتی بل گیٹس اور ریپر کین ویسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر براک اوباما، ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ ایلون مسک، امیزون کے بانی چیف بزور کے علاوہ اوبر اور ایپ کے کارپوریٹ اکاونٹس بھی ہیک ہوئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز نے بٹن کوائن خریدنے کا پیغام بھیجا تھا۔فوری طور پر معاملے کی واضح وجوہ کا پتا نہیں لگ سکا لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ کسی ایک اکائونٹ یا ایک سروس تک محدود نہیں ہے۔اس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کاروبار بند ہونے پر ٹوئٹر کے حصص میں تقریباً چار فی صد کی کمی واقع ہو چکی تھی۔ایک اِی میل میں ٹوئٹر نے بتایا ہے کہ معاملے پر غور کیا جا رہا ہے، اور جلد ہی اس پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کمپنی کے بعض ملازمین کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی جس کے بعد وہ کمپنی کے انٹرنل سسٹم تک پہنچ گئے تھے۔ہیک ہونے والی شخصیات کے اکاونٹس سے کی جانے والی چند ٹوئیٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ اکاونٹس پر پھر سے قبضے کی کوششیں جاری ہیں۔ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ، ایلون مسک کے معاملے میں ‘کرپٹو کرنسی’ سے متعلق ٹوئٹ کے مطالبے کو پہلے ڈیلیٹ کیا گیا، لیکن کچھ ہی دیر میں اسی موضوع پر ایک اور ٹوئٹ سامنے آیا۔بائیڈن کی انتخابی مہم کے ترجمان سے بیان لینے کی کوشش کی گئی، لیکن انہوں نے فوری ردِ عمل ظاہر نہیں کیا جب کہ ٹیسلا بیان دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
Comments are closed.