منشیات کے خلاف پولیس کی مہم؛سرینگر میں منشیات فروش ممنوعہ نشیلی شے سمیت گرفتار

سرینگر/15جولائی: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ، اس کے ْقبضے سے ممنوعہ نشیلی 385 گرام چرس نمو اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی ۔سی این آئی کے مطابق سرینگر پولیس نے منشیات کا قلع قلع اور تمام طرح کے سماجی بدعات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ناکہ چیکنگ کے دوران تھانہ پولیس نگین کی پولیس پارٹی نے ایک شخص جوکہ فور شو روڑ سے شالیمار کی طرف جارہاتھا مذکورہ شخص نے پولیس کی ناکہ چیکنگ ٹیم کو دیکھ کر جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس کی بروقت کاروائی سے مذکورہ شخص کو گرفتارکرکے اس کی تلاشی لی ، دوران تلاشی اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی 385 گرام چرس نمو شے برآمد کرکے ضبط کی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی دوران تفتیش مذکورہ شخص نے اپنی شناخت اعجاز احمد گنائی ولد محمد عبداللہ گنائی ساکن نوپورہ چاڈورہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف پولیس اسٹیشن نگین سرینگر میں ایف ائی ار زیر نمبری 121/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا ۔ اس سلسلے میں مذید تفتیش جاری ہے ۔پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔منشیات کے خلاف سرینگر پولیس کی کاروائی کو عوام الناس نے کافی سراہانہ کی ہے ۔

Comments are closed.