سرینگر/15جولائی: کشتواڑمیں اُس وقت سڑک کے ایک المناک حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے جب ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دریائے چناب میں جاگری ۔ حادثے کے فورا بعد پولیس و مقامی انتظامیہ کے افسران جائے واردا ت پر پہنچے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے کشتواڑ ڈول علاقے میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر ایک گاڑی زیر نمبر JK17-4446اُس وقت حادثے کی شکار ہوئی جب گاڑی چلانے والے ڈرائیور نے گاڑی سے قابو کھودیا جس کے نتیجے میں گاڑی پھسل کر دریائے چناب میں جاگری ۔ پولیس ذرائع نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی چرجی سے ارجی جارہی تھی جس دوران راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔گاڑی میں دو افراد سوار تھے جنکی شناخت راجیش کمار ولد کشمیری لال اور سندیپ سنگھ ولدسیو ا رام کے بطور ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کے ساتھ ساتھ سوار بھی لاپتہ ہے تاہم پولیس سیول انتظامیہ اور مقامی لوگ فوت شدہ افراد کو ڈھونڈنکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.