جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں ، بدھ کو مزید 11مریض زندگی کی جنگ ہار گئے

ہلاکتوں کی تعداد کا ہندسہ دو سو عبور کر گیا ، کشمیر میں 188اور جموں میں 18 افراد از جاں

سرینگر میں اموات کی تعداد 50تک پہنچ گئی ، بارہمولہ میں 41اور کولگام میں22افراد جاں بحق

سرینگر/15جولائی: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہرسامانیوں کے بیچ بدھ کو وادی کشمیر میںمزید دس اموات کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 206تک پہنچ گئی ہے ۔ جن میں سے وادی کشمیر میں 188 اور جموں میں 18 افراد از جاں ہوچکے ہیں۔سی این آئی کے مطابق لاک ڈائون کی واپسی کے بیچ کورنا وائرس کے کیسوں اور اموات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ، بدھ کووادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزید 11 مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جمو ں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد دو سو عبور کر گئی۔ بدھ کی صبح سکمز صورہ میں سیدہ کدل سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک 60 سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا ، سکمز حکام کے مطابق مذکورہ شہری کو 14جولائی کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا اور اس کی موت واقع ہوئی جس کے بعد کل اس کے نمونے لئے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو مردہ خانہ میں رکھا گیا تھا اور آج اس کو ٹیسٹ مثبت آیا ۔ ادھر ضلع بڈگام کے رٹھسونہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 70سالہ شہری کی بھی موت ہوئی اور مرنے کے بعد اس کو کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ اس سے قبل کشمیر میں کووڈ سے سات مریض جاں بحق ہو گئے جن میں سے چھ سکمز صورہ اور ایک گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں ہوئی ۔ سکمز صورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے تین کا تعلق بارہمولہ ، دو سری نگر اور ایک ضلع پلوامہ سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سوپور سے تعلق رکھنے والی ایک 60 سالہ خاتون جسے 13 جولائی کو ایس اے ایچ (سبارچنائڈ نکسیر) کے معاملے کے طور پر داخل کیا گیا تھا ، آج وارڈ 2 اے میں صبح چار بجے چل بسی ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے ہی لڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا 85سالہ شہری جو گورئمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں کورنا پازٹئیو آنے کے بعد ریفر ر کیا گیا تھا کو ونٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم بدھ کی صبح وہ بھی زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ پروفیسر جان نے بتایا کہ بعد صبح سات بجے کے قریب ہتھ لنگو سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک اور مریض جس کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا تھا بھی اسپتال میں چل بسا ، جبکہ اس سے قبل لال بازار سرینگر سے تعلق رکھنے والا 52سالہ شہری جس کو 13جولائی کو اسپتال میں داخل کر ایا گیا تھا اور کورنا میںمبتلا ہونے کے بعد رات کے دوران اس کی موت واقع ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ الاہی باغ صورہ 70 سالہ شخص جسے 5 جولائی کو "ہائی بلڈ پریشر ، بی / ایل سی اے پی ، شاک اور ایم او ڈی ایس” کے معاملے میں داخل کیا گیا تھا ، آدھی رات 12 بجے انتقال کر گیا۔ پروفیسر جان نے مزید بتایا کہ نیو کالونی پلوامہ کے ایک 77 سالہ شخص کاصبح 12:30 بجے انتقال ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں 11 جولائی کو وارڈ 2 اے میں سی اے پی کے معاملے کے طور پر داخل کیا گیا تھا اور وہ کوویڈ مثبت تھا۔ادھر گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماجد نے بتایا کہ تکیہ خروان سے تعلق رکھنے والا ایک 65 سالہ مرد کوڈ 19 مریض جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریض کو 4 جولائی کو داخل کرایا گیا تھا اور کل رات ان کا انتقال ہوگیا۔ادھر شام دیر گئے سرینگر اور بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے دو مزید مریض کورنا کیلئے مثبت آنے کے بعد اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئے ۔ اس طرح سے وادی کشمیر میںبدھ کے روز مزید 11 اموات ہوئی جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد206تک پہنچ گئی ، ان میں سرینگر ضلع میں 50اموات کے ساتھ سب سے زیادہ اموات ہوئیں ،اس کے بعد بارہمولہ (41) ، کولگام (22) ، شوپیاں (17) ، اننت ناگ (16) ، بڈگام (15) ، جموں اور کپواڑہ میں 11، پلوامہ (7) ، بانڈی پورہ ( 3) ، گندربل (4) اور ڈوڈا (2) جبکہ پونچھ ، ادھم پور ، راجوری اور کٹھوعہ میں سے ہر ایک کی موت کی اطلاع ملی ہے۔

Comments are closed.