گریز طبی کیمپ سے متعلق خبر حقیقت سے بعید؛ کیمپ میں موجود تمام افراد کے ٹسٹ منفی آئے ہیں/ اشتیاق بیگ

سرینگر /14جولائی: جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے صدر اشتیاق بیگ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ٹرسٹ کی جانب سے گریز طبی کیمپ میں شامل سبھی افراد کو ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے ۔ ایک مقامی خبر رسیاں ایجنسی کی جانب سے مشتہر کردہ جھوٹی خبر کو پروپگنڈا سے تعبیر کرتے ہوئے بیگ نے کہا کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں بنانے اور مشتہر کرنے والوں کی وجہ سے ہی شعبہ صحافت بدنام ہورہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین نے اس خبر کو بے بنیاد اور حقیقت سے بعید قراردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے تین جولائی تک گریز میں منعقد ہ طبی کیمپ میں موجود عملہ کے کووڈ ٹسٹ مثبت آئے ہیں۔ ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے کہا کہ طبی کیمپ میں جو بھی افراد موجود تھے بشمول ڈاکٹر صاحبان و دیگر رفقاء کے ٹسٹ کرائے گئے ہیں اور سبھی کے نتائج منفی آئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کی غلط اور جھوٹی خبر شائع کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ٹرسٹ کے چیرمین نے کہا کہ طبی کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں کے لوگوں کو طبی امداد پہنچانا تھا تاہم چند خود غرض اور بغض رکھنے والے افراد نے جھوٹا پروپگنڈا کیا ہے جس کی ہم پْر زور الفاظ میں تردید کرتے ہیں۔ ادھر طبی کیمپ کے انچارج ڈاکٹر عامر نے بھی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کیمپ میں جتنے بھی افراد موجود تھے بشمول ڈاکٹر کے ٹسٹ Nagativeآئے ہیں۔

Comments are closed.