بانڈی پورہ میں نوجوان کرنٹ لگنے سے ازجاں، دوسرا زخمی

ترال میں مرمت کے دوران بجلی ملازم ترسلی لائن چھو جانے سے جھلس گیا

سرینگر /14جولائی: جنوبی قصبہ ترال اور بانڈی پورہ میں المناک حادثہ میں بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان لقمہ اجل بن گیا جبکہ بجلی ملازم سمیت دو شدید طور پر جھلس گئے ۔ سی این آئی کے مطابق بانڈی پورہ میں ایک22سالہ نوجوان منگل کے روز بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔حکام کے مطابق مذکورہ نوجوان بانڈی پورہ میں ایک دکان پر لوہے کا شٹر نصب کررہے تھے جس کے دوران وہ نزدیک ہی ایک ہائی ٹنشن تار کے رابطے میں آگئے۔اس حادثے میں دو نوجوان بری طرح زخمی ہوگئے جن کی شناخت عرفان احمد ملک ساکن کلاروس اور عاقب احمد آہنگر کے طور ہوئی۔زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں عرفان دم توڑ بیٹھا جبکہ ثاقب کو سرینگر منتقل کیا گیا۔ ادھر جنوبی قصبہ ترال پائین علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ترسیلی لائن ٹھیک کرنے کے دوران بجلی ملازمین کرنٹ لگنے سے جھلس گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ منظور احمد شاد نامی بجلی ملازم بجلی کھمبے پر بجلی لائن ٹھیک کر رہا تھا جس دوران اچانک وہ بجلی لائن اوپر والی تار کو چھو گئی اور بجلی ملازمین کرنٹ لگنے سے زمین پر نیچے گر پڑا ۔اگرچہ مذکورہ بجلی ملازم کو سب ضلع اسپتال ترال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک دیکھ کر انہیں سرینگر ریفر کیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے ۔

Comments are closed.