سوپور کے بعد سری گفورہ بجبہاڑہ میں مسلح تصادم آرائی ، مقامی جیش جنگجو غیر ملکی ساتھی سمیت جاںبحق
طرفین کے مابین گولی باری میں خاتون بھی زخمی ، اننت ناگ میں انٹر نیٹ معطل ، امسال ابھی تک 130جنگجو جاںبحق
سرینگر/13جولائی/سی این آئی// ربن سوپور کے بعد جنوبی کشمیر کے سری گفورہ بجبہاڑہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں دو جیش جنگجو جاںبحق ہوگئے جبکہ طرفین کے مابین گولی باری کے تبارلے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ۔ پولیس نے جھڑپ میں دو جنگجوئوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے جنگجو ئوںمیں سے ایک غیر ملکی تھا ۔ بجبہاڑہ جھڑپ میںمزید دو جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی امسال ابھی تک 130جنگجو مختلف جھڑپوں میںجاں بحق ہو گئے ہیں ۔ جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی ضلع اننت ناگ میںموبائل انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سری گفورہ بجبہاڑہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سوموار کی اعلیٰ الصبح فوج کے 3آر آر ، سی آر پی ایف اور جموںکشمیر پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب علاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوئوںنے فرار ہونے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد طرفین تصادم شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولی باری شروع ہونے کے ساتھ ہی فورسز نے علاقے کو سیل کرد یا جبکہ فورسز کی اضافی کمک طلب کر لی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کردیا اور جنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیاگیا ۔ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولی باری کے تبادلے میں ایک خاتون زخمی ہو ئی جس کو علاج معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ۔ذرائع کے مطابق جو نہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ رک گیا تو فوج وفورسز نے جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولی بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ میں دو جنگجوئوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں مارے گئے جنگجوئوں کے قبضے سے اسلحہ و گولی بارود ضبط کر لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے مقام سے دونوں جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کرلی گئی ہے جن میں سے ایک مقامی اور دوسرا غیر ملکی تھا اور ان کاتعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے تھا ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع اننت نات میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کر دی جبکہ حساس مقامات پر بندشوں کا بھی نفاذ عمل میں لایا گیا تھا ۔ پولیس نے اس ضمن میں بتایا کہ اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔اس سے قبل پولیس نے مذکورہ معرکہ میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ آج صبح فورسز نے سری گفوارہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدوہاںتلاشی آپریشن شروع کیا تو جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔اس موقعہ پر وہاں معرکہ چھڑ گیا جس کے دوران پولیس کے مطابق دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔فوج نے بھی سری گفوارہ میںدو سرے جنگجووں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک مختصر بیان میں کہا کہ معرکہ کی جگہ سے دو بندوقیں بھی بر آمد کی گئی ہیں۔
Comments are closed.