سرینگر/04جولائی: کپوارہ میںسڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک اور شہری زخمی ہوا ہے ۔ اس دوران پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ڈونی واری علاقے میں ایک موٹر سائکل اور نامعلوم گاڑی کے بیچ زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائکل پر سوار ایک شخص کو ایک گاڑی نے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے موٹر سائککل پر سوار ایک شخص ساقب حسین ولد غلام حسین ساکن خمریال کپوارہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ ایک اور سوار فاصل سبحان ولد عبدالسبحان بمہامہ زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور پر نزددیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج ومعالجہ جاری ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں نامعلوم گاڑ ی کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.