آئی جی ہی کشمیر سوپورحملے میں جاں بحق شہری کا گھرگیا؛لواحقین سے تعزیت کی ، واقعہ میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی
سرینگر/04جولائی: انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار دیگر پولیس افسران کے ہمراہ گزشتہ دنوں سوپور حملے میں جاں بحق ہوئے شہری کے گھر گئے جہاں انہوں نے غم زدگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر نے واقعہ میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کی۔سی این آئی کے مطابق پولیس کے انسپکٹر جنر ل وجے کمار نے پولیس کے دیگر افسران کے ہمراہ سوپور حملے میں جاں بحق ہوئے شہری بشیر احمد خان ولد غلام محمد خان ساکنہ مصطفی آباد ایچ ایم ٹی سرینگر کے گھر جا کر وہاںلواحقین کی ڈھارس بند ھائی ۔ اس موقعہ پر لواحقین سے تعزیت پرسی کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے ان کی یقین دہانی کرائی کہ واقعہ میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر لواحقین سے کہا کہ وہ اگر دیکھنا چاہئے گئے تو انہیں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی جائے گی۔ یاد رہے کہ سوپور میں یکم جولائی کو سی آر پی ایف اور جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ میں ایچ ایم ٹی سرینگر سے تعلق رکھنے والا بشیر احمد خان نامی ایک عام شہری جاں بحق ہوا تھا۔مہلوک کے ساتھ اس کا نواسہ بھی تھا جس کی اپنے مہلوک نانا کی چھاتی پر بیٹھنے کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔
Comments are closed.