جموں کشمیر میں کورنا وائرس کا قہر جاری ، وادی میں مزید دو مریض جاں بحق

ہلاکتوں کی تعداد 119پہنچ گئی ، 105ہلاکتیں کشمیر جبکہ14ہلاکتیں جموں صوبے میں واقع

سرینگر/03جولائی: دنیا بھر میں عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ جمعرات کو جموں کشمیر میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 10ہلاکتوں کے بعد جمعہ کو مہلک وبائی بیماری نے مزید دو مریضوں کی جان لی جس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میںمرنے والوں کی تعداد 119تک پہنچ گیا ۔جمعہ کو سرینگر میں ایک اور کورنا ہلاکت کے ساتھ ہی وادی میں سب سے زیادہ یعنی28 ہلاکتیں سرینگر ضلع میں رونما ہوئیں۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔جمعہ کو وادی کشمیر میں کورنا وائرس نے مزید دو مریضوں کی جان لی ۔ جس کے نتیجے مہلوکین کی تعداد 119تک پہنچ گئی ۔جمعہ کی صبح پہلی ہلاکت شمالی ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ بزرگ شہری کورونا کی وجہ سے جمعہ کے روز سی ڈی اسپتال سرینگر میں انتقال کرگیا۔ اسپتالی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اْسے 2 جولائی کے روز سی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔وہ نمونیا ، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھاجس کے بعد دن میں دوسری ہلاکت اس وقت ہوئی جب راجباغ سرینگر کا ایک80سالہ شہری صدر اسپتال میں چل بسا۔اس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر119ہوگئی ہے۔صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ راجباغ کے شہری کو2جون کو داخل کرایا گیا تھا اور وہ نمونیا اور عارضہ قلب میں مبتلاء تھا۔جمعہ کو مزید دو ہلاکتوں کیک ساتھ ہی رونا کی وجہ سے جموں کشمیر میں اب تک جو119ہلاکتیں ہوئی ہیں اْن میں105ہلاکتیں وادی کشمیر جبکہ14ہلاکتیں جموں صوبے میں واقع ہوئیں۔وادی میں سب سے زیادہ یعنی28 ہلاکتیں سرینگر ضلع میں رونما ہوئیں۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔

Comments are closed.