رعناواری چوک میں میڈیکل شاپ والے نے ایک گراہک کے دانت توڑ ڈالے
دکاندار کی غندہ گردی پر مقامی لوگوںنے کیا سخت برہمی کااظہار ، متعلقہ حکام سے اپیل
سرینگر/23جون: شہر خاص کے رعناواری ہسپتال کے باہر ایک دکاندار اور اس کے دیگر ساتھیوں نے ایک گراہک کو دکان میں پٹائی کرکے گراہک کے دانت توڑ کر اس کو شدید زخمی کردیا ۔ دکاندار کی غنڈہ گردی پر مقامی لوگوںنے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ادویات فروش دکاندار لوگوں کے ساتھ اسی طرح مار پیٹ کرتے رہیں گے تو مریض دوائی کہاں سے حاصل کریں گے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سوموار رات دیر گئے قریب گیارہ بجے ایک گراہک عبدالرحمان سیکندر اپنے بیٹے کے ہمراہ رعناواری ہسپتال کے باہر ایک میڈیکل شاپ میں دوائی لینے کی غرض سے گیا ۔ اس دوران گراہک دکان کے تھوڑی اندر چلا گیا اور دوائی کا نسخہ دوا فروش کو دکھایا ۔ اس موقعے پر دکاندار نے عبدالرحمان کو دھکے دیکر دکان سے یہ کہہ کر باہر نکالا کہ وہ اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ادویات فروخت کرتا ہے اور تم لوگ دکان میں گھے چلے آتے ہو جس سے دکاندار کوروناوئرس کا شکار ہوسکتا ہے ۔ دکاندار کے یہ کہنے کے بعد گراہک نے دکاندار سے معافی مانگ لی اور دوائی دینے کو کہا جس پردکاندار نے دوائی دینے سے انکار کیا اس دوران گراہک اور دکاندار کے مابین تو تو میں میں ہوئی اس کے ساتھ ہی دکاندار اور اس کے دیگر ساتھیوںنے گراہک کے ساتھ بدتمیزی کی اور گالی گلوچ پر اُتر آئے اس کی مذحمت کرنے پر گراہک کو دکاندار اور اس کے ساتھیوںنے دکان میں گھسیٹ کر اندر لیا اوردکاندار کے ساتھیوں نے اس کو جکڑ لیا جس کے بعد ایک آدمی نے گراہک کے منہ پر گھونے اور مکے رسید کئے جس کی وجہ سے گراہک کے 2دانت ٹوٹ گئے اور چہرہ بھی بُری طرح سے زخمی ہوا۔ اس دوران آس پاس کے لوگ جمع ہوئے جنہوں نے گراہک کو دکاندار اور اس کے ساتھیوں کے چنگل سے چھڑاکر آزاد کرایا ۔ مقامی لوگوںنے دکاندار کے اس روئے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکاندار کی اس طرح گنڈہ گردی سے کوئی بھی مریض دوائی لینے کیلئے میڈیکل شاپ پر نہیں جاسکتا ہے ۔ انہوںنے اس سلسلے میں رعناواری دکانداروں کے انجمن کے صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بے لگام دکاندار کی لگام کس لیں بصورت دیگر اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرلی جائے گی ۔
Comments are closed.