بنڈ زپلوامہ میں ایک اور مسلح تصادم آرائی ، دو جنگجو جاں بحق؛طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں سی آر پی ایف اہلکار بھی ہلاک ، پلوامہ میں انٹر نیٹ بند
لولاب کے جنگلات میں فوج اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے بعد تلاشی آپریشن جاری
سرینگر/23جون/سی این آئی// جنوبی کشمیر میںجاری مسلح تصادم آرائیوں کا جاری سلسلہ کے بیچ پلوامہ کے بنڈزو نامی علاقے میں فوج و فورسزاور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی ہلاک ہو گیا ۔ جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی ضلع پلوامہ میں انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئی جبکہ حساس مقامات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں دو جنگجو اور ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ ادھر لولاب جنگلات میںبھی فوج اور جنگجوئوں کے مابین آمنا سامنا ہونے کے بعد تلاشی آپریشن جاری ہے ،سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے بنڈزو نامی علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ،سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران علاقے کو سوموار اور منگل کی درمیان رات کو محاصرہ میں لیا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں منگل کی اعلیٰ صبح اس وقت گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جب علاقے میںجنگجوئوں نے محاصرہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر گولیاں چلائی ۔جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین گولی باری محض کچھ ہی منٹوں تک جاری رہی اور ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںہی دو جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں دو جاں بحق ہو گئے جن کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لیا جس دوران وہاں چھپے جنگجوئوں نے فوج و فورسز پر فائرنگ کی جس کے جوابی کارورائی میں دو جنگجو مارے گئے جبکہ طرفین کے مابین گولی باری کے تبادلے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی از جاںہو گیا ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی ضلع پلوامہ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کر دی گئی جبکہ حساس مقامات پر بندشوں کا نفاذ عمل میںلایا گیا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ؤہفتے بھی پلوامہ کے میج پانپور علاقے میں ایک مسلح تصادم آرائی ہوئی تھی ۔
Comments are closed.