سرینگر/22جون: محکمہ ایکسائز کی جانب سے وادی بھر میں منشیات کی کاشت کو تباہ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ رواں برس محکمہ نے اب تک تین ہزار کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کو تباہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ ایکسایز کی جانب سے وادی بھر کے مختلف اضلاع میں خشخاش اور بھنگ کی کاشت کو ختم کرنے کاسلسلہ بدستور جاری ہے اور مختلف جگہوں پر مختلف کارروائیوں کے دوران روزانہ سینکڑوں کنال اراضی سے منشیات کی کاشت کو تباہ کیا جاتا ہے ۔ محکمہ ایکسائز کے ڈپٹی ایگزکیٹیو کمشنر طاہر اعجاز نے کہا کہ محکمہ نے اب تک 3ہزار کے قریب اراضی سے خشخاش کی کاشت تباہ کی ہے جس میں سے سب سے زیادہ شوپیاں ،پلوامہ اور اننت ناگ میں تباہ کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ کے ملازمین ہر روز سینکڑوں کنال اراضی سے خشخاش اور بھنگ کی کاشت تباہ کی جاتی ہے جس میں سے کپوارہ، بارہمولہ ،بانڈی پورہ، بڈگام اور دیگر اضلاع بھی شامل ہیں۔ اس دوران ای ٹٰ او ساوتھ کشمیر سلیم اکبر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ، کولگام ، شوپیاں اور پلوامہ میں سب سے زیادہ خشخاش اور بھنگ کی کاشت کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ شوپیاں کے علاقہ مہلورہ میں سب سے زیادہ 90کنال اراضی سے خشخاش کی کاشت کو ابتدائی مرحلے میں ہی تباہ کردی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں ذرائع سے خبر ملی تھی کہ ملہورہ میں خشخاش کی پینری لگائی جارہی ہے جس کے بعد ہم نے فوری طور پر ٹریکٹروں اور جے سی بی کے ذریعے یہ کاشت تباہ کی ۔ انہوںنے کہا کہ منشیات کی کاشت کے خلاف آئندہ بھی ایسی ہی کاررووائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.