سرینگر/22جون: مینڈھر پونچھ میں سوموار کے روز ایک فوجی اہلکار اچانک غشی کھاکر گر پڑا جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے منکوٹ مینڈھر ضلع پونچھ میں تعینات 8گڑھوال سے یونٹ سے وابستہ بالونی سیکٹر میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا جس دوران مذکورہ فوجی اہلکار اچانگ بے ہوش ہوکر گرپڑ ا جس کو فوری طور پر دیگر ساتھیوں نے نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروںنے طبی جانچ کے بعد اسے مردہ قرارد یا اس دوران ڈاکٹروں نے ابتدائی تشخیص کے بعد کہا کہ مذکورہ فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوچکا ہے ۔ فوت شدہ فوجی اہلکار کی شناخت نائک سریندر سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں متعلقہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے اور طبی و قانونی لوازمات پورے ہونے کے بعد اس کی نعش کو رشتہ داروں کے حوالے کیا جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.