وزیراعظم کو حقائق سے پردپوشی نہیں کرنی چاہئے؛فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیںہونے دیا جائے گا /منموہن سنگھ

سرینگر/22جون: سابق وزیراعظم اور کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے حالیہ ہندستان اورچین کے تصادم کے بارے میں حقائق سے کام نہیں لیا اور یہ سفارتکاری کے لئے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طریقے سے واقعات کو پیش کیا وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور یہ اس بات کوثابت کررہا ہے کہ ہماری قیادت مضبوط نہیں بلکہ کمزور ہے ے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سابق وزیر اعظم ہند منموہن سنگھ نے کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ سچائی کوچھپانے کی کوشش کی گئی او را س سلسلے میں سرحدوں پر جو حالیہ تصادم ہوا ا سے توڑ مروڑکر پیش کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اس چین کو دھیان میں رکھنا چاہئے کہ جس طریقے سے آل پارٹی میٹنگ کے دوران انہوں نے حالات کو پیش کیا اسے چین یہ ثابت کرنے کی کوشش کریگا کہ اس کا موقف صحیح ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ کرنل ستنوش بابو اور 20جوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں انہیں ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے اقدامات سے مستقبل کافی اثر انداز ہوجائیگا ۔ اور جو ہماری قیادت کررہے ہیں ان کو اپنے فرائض بخوبی انجام دینا چاہئے۔ انہو ںنے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر پر یہ ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ انہو ںنے ایسا کیوں کیا ۔ وزیراعظم کو بھی اس کا احساس ہو نا چاہئے کہ ان کا ہر ایک لفظ ہماری قومی سلامتی کے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔ آل پارٹی میٹنگ کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ چین نے نہ ہمارے کسی علاقے پرقبضہ کیا ہے نہ ہی کوئی چوکی ان کے قبضے میں ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد کانگریس لگاتار مودی سرکا رپر تنقید کررہی ہے۔ اور حکومت سے جواب طلب کررہی ہے۔ (سی این آئی )

Comments are closed.