سرینگر/22جون: راجوری میں سوموار کو ایک بار پھر پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوجی ٹھکانوںکونشانہ بناکرگولہ باری کی جس کے نتیجے ایک فوجی اہلکارہلاک ہوا ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوںکے دوران ہندوپاک افواج کے مابین ہوئی گولہ باری میں درجنوں رہائشی مکانات اور دیگر ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ اس دوران سرحدوں پر آئے روز گولہ باری کی وجہ سے سرحدی آبادی اپنے آشیانوں کو چھوڑ کر چلے جانے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں ۔یکم جون سے اب تک پاکستان کی گولہ باری سے 4فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین سوموار کوکراس فائرنگ کے واقعہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے سوموار کے روز صبح قریب 5بجے بھارتی ٹھکانوں کوراجوری کے نوشہرہ کلال علاقے میں نشانہ بناکر شدید گولہ باری کی جس دوران پاکستانی فوج نے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ بھارتی افواج نے بھی گولیوں کا جواب دیدیا اور یوں کراس فائرنگ کا آغاز ہوا۔اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت فوری طور پر ممکن نہ ہوسکی۔اس دوران بھارتی فوجی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بھارت کی اگلی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناکر شدید گولہ باری کی جس دوران پاکستانی فوج نے شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی اور دیگر ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے ہندوپاک افواج کے مابین جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی برابر جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد فوجی اور سیولین ہلاک ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ پانچ جون سے اب تک پاکستان کی گولہ باری سے 4فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں ۔ 4جون کو حولدار پی ماتھیزگان،جبکہ اسی طرح کے ایک واقعے میں نائک گوروچرن سنگھ اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا،جکبہ سپاہی لنگمبائی ، ابھانمی 14جون کو ہلاک ہوچکے تھے ۔اور آج سوموار 22جون کو ایک اور فوجی کی جان گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.