سرینگر /21جون : کورنا وائرس کے پیش نظر مرکزی آیوش وزارت کی جانب سے جاری کردہ رہنما ئے خطوط کے تحت جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک میں یوگا کے الاقوامی دن کے تقریبات کا اہتمام ہوا ۔ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں یوگا کیا گیا ۔ ادھر یوگا کے عالمی دن پر وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے دنیا یوگا کی ضرورت کو پہلے سے بھی زیادہ ضرورت کے طور پر محسوس کر رہی ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جموں کشمیر سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں یوگام کے میںالاقوامی دن سفید شرٹ اور پتلون میں ملبوس بچوں اور فوج کے اہلکار کے ساتھ دیگر کئی افراد نے حصہ لیا۔تاہم امسال کورنا وائرس کے پیش نظر کوئی بڑی تقریبات نہیںہوئی اور مرکزی وزرات آیوش کی جانب سے جاری کردہ رہنمائے خطوط کو مد نظر رکھتے ہوئے یوگام کا اہتمام کیا گیا ۔ جموںکشمیر میں بھی کورنا وائرس کے پیش نظر کوئی بڑی تقریب نہ ہو سکی تاہم جموں کے علاوہ کشمیر کے کئی مقامات پر یوگا کیا گیا ۔اس کے علاوہ چندی گڑھ کے دوسرے علاقوںمیں بھی یو گا کا اہتمام کیا گیا ۔ انہوں نے یوگا ٹیچروں کو کہاکہ وہ ایسے ٓاسن پردھیان دیں جس سے زیابطس پر کنٹرول پایا جائے گا کیونکہ ملک میںمریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ یوگا سے صحت اچھی رہتی ہے ہمیںاسکو زندگی کاایک حصہ بنانا چاہئے ۔ اجدھانی دہلی تال کٹورا اسٹیڈیم میں ایک تقریب ہوئی ۔ اس تقریب میں سرکاری آفسروںکے علاوہ دہلی کارپوریشن اور دوسرے محکمو ں کے افسرو ں نے حصہ لیا ۔ ممبئی میں بھی اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ادھر عالمی یوگا دن 2020 کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن اتحاد دکھانے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے دنیا یوگا کی ضرورت کو پہلے سیبھی زیادہ ضرورت کے طور پر محسوس کر رہی ہے۔ اگر ہماری ایمونٹی مضبوط ہو تو ہمیں اس بیماری کو ہرانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مختلف آسن کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ یہ آسن ہمیں مضبوط بناتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کرم یوگ کا یہ جذبہ ہندوستان کے رگ رگ میں بسا ہوا ہے۔ ایک بیدار شہری کے طور پر ہم خاندان اور معاشرہ کے طور پر متحد ہوکر آگے بڑھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا- ’آپ ’پرانایام’ کو اپنے مستقل پریکٹس میں ضرور شامل کیجئے۔ مترادفات کے ساتھ ہی دوسری پرانایام تکنیکوں کو بھی سیکھیں، اس سے صحت بنے گی۔ادھر عالمی یوم یوگا کے موقع پر لداخ میں آئی ٹی بی پی (انڈو تبتین بارڈر پولیس) کے جوانوں نے صفر درجہ حرارت میں 18000 فٹ کی بلندی پر یوگا کیا۔یوگا کے موقع پر ہند رام ناتھ کووند نے یوگا کرکے عوام کو صحت کو مستحکم رکھنے کے لیے یوگا کرنے کی تلقین کی۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ‘یوگا جسم اور دماغ، کام اور خیالات، انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگی قائم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔وہیں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی بھی متعدد طبقات کے ساتھ یوگا کرتے نظر ا?ئے۔مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پرانے قلعہ میں یوگا کیا۔ اس دوران انہوں نے عوام کو صحت کو مستحکم رکھنے کا پیغام دیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.