سرینگر/20جون: بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر بھارت بھر میں چین کے خلاف عوامی غم وغصہ بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ کئی مقامات پر آج بھی لوگوںنے چینی پرچن نذر آتش کرکے چین مخالف نعرے بازی کی جبکہ جاں بحق ہوئے فوجی اہلکاروں کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا گیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں گلوان وادی لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کے 20کے قریب فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ایک طرف بھارتی سرکار آگ بھگولہ ہوئی ہے تو دوسری طرف بھارتی عوام میں بھی چین کے خلاف شدید ناراضگی کااظہار کیا جارہا ہے ۔ معروف عالم دین مولانا خالد رشید کی قیادت میں عیش باغ واقع اسلامک سینٹر آف انڈیا میں منظم کئے گئے احتجاج میں لوگوں نے چین کے چین کے مظالم کے خلاف عوامی غم و غصے کی لہر شدید ہوتی جارہی ہے۔ سرکردہ تنظیموں سے وابستہ مختلف شعبہ ہائے حیات کے لوگ اب سڑکوں پر اتر کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلامک سینٹر آف انڈیا، آل انڈیا پریشر گروپ آف مائنارٹیز اور اسٹوڈنٹ یونین سمیت کئی تنظینوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چین کی دراندازی اور مظالم کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج درج کیا۔ ساتھ ہی چین کی بنی ہوئی اشیاء کی خرید و فروخت اور ان اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.