بڈگام میں ایک خاتون نے زہر کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

خانصاحب میں ایک دوشیزہ نے خود کشی کی کوشش کی

سرینگر/20جون : خانصاحب بڈگام میں ایک جواں سال خاتون نے کوئی زہریلی شے کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ خاتون نے گزشتہ شام زہر کھایا تھا جس کے بعد خاتون صدر ہسپتال سرینگر میں زندگی اور موت کے کشمکش میں مبتلاء ہونے کے بعدآج انتقال کرگیں۔ادھر ایک اور دوشیزہ نے خانصاحب میں ہی زہر کھاکر خود کشی کی کوشش کی جس کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں گذشتہ شام 33سالہ ایک خاتون نے کوئی زہریلی شے نوش کی جس کے نتیجے میں اس کی حالت متغیر ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زہرخوری کے فوراً بعد مذکورہ خاتون کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال خانصاحب پہنچایا گیا جہاں سے اسے نازک حالت میں فوری طور پر سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ آج زندگی کی جنگ ہار گئی۔دریں اثناء ضلع بڈگام کے ہی کالشی پورہ خانصاحب کی ایک اور لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر کوئی زہریلی چیز کھائی جس سے اس کی حالت خراب ہوئی اور اس کو بھی فوری طور پر صدر ہسپتال سرینگر پہنچایا گیا تاہم مذکورہ لڑکی کی جان بچی گئی اور فی الحال ہسپتال میں ہی زیر علاج ہے ۔ اس دوران بی ایم او خانصاحب ڈاکٹر ارشد حسین نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون اور ایک لڑکی جنہوںنے زہر خوری کی تھی کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او خانصاحب محمد رفیع نے بتایا کہ دونوں معاملات میں 113/2020 U/S 309 IPC کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوا کہ خود کشی کرنے والی خواتین نے کن وجوہات کی بناء پر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.