سرینگر/20جون : ایچ ایم ٹی سرینگر میں فوجی اہلکاروں نے سرینگر میونسپلٹی کارپوریشن (ایس ایم سی )کے ایک ڈرائیور کو مبینہ طور پر پیٹا جس کے خلاف وہاں احتجاج ہوا بعد میں فوج کے ایک آفسیر نے اس واقع پر ڈرائیور اور دیگر ملازمین سے معافی مانگ کر معاملہ رفع دفع کیا ۔ کرنٹ نیوز آف آف انڈیا کے مطابق فوج نے ایچ ایم ٹی سرینگر میں ایک ایس ایم سی ڈرائیور کو مبینہ طور پر پٹائی کردی ۔ ایس ایم سی ڈرائیور نے بتایا کہ وہ ایک گاڑی R-4چلا رہا تھا جو مختلف جگہوں سے کوڈا کرکٹ اُٹھاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایچ ایم ٹی، مجد گنڈ ، ناربل اور دیگر ملحقہ علاقوں سے کوڈا کرکٹ جمع کرتے ہیں تاہم آج جب ہم ایچ ایم ٹی کیمپ کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود فوجی اہلکاروں نے انہیں وہاں سے گاڑی لے جانے کو کہا جس کے ساتھ ہی فوجی اہلکاروں نے ڈرائیور کو گاڑی سے نیچے اُتار کر اس کی پٹائی شروع کی ۔ گاڑی کے ڈرائیور شوکت احمد نے کہا کہ فوجی اہلکاروںنے میرے سر پر مارا اور مجھے دھمکی بھی دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وہاں پر ایک فوجی آفیسر آپہنچا جنہوں نے مجھے فوجی اہلکاروں کے چنگل سے نکال لیا ۔ ڈرائیور نے کہا کہ گاڑی میں موجود کورڈا کرکٹ عام طور پر تر ہوتا ہے جس کی وجہ سے گاڑی سے پانی رستا رہتا ہے فوجی اہلکاروں نے مجھے اسی بات کا بہانہ بناکر میری پٹائی کردی ۔ اس دوران ڈرائیور نے اپنے افسران سے اس معاملے پر بات کی جنہوں نے متعلقہ پولیس سٹیشن میں فوجی اہلکاروں کے خلاف شکایت درج کی ۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ اس واقع کے فوراً بعد فوج کے ایک آفیسر پولیس سٹیشن پہنچا جس نے وہاں آکر معافی مانگ کر معاملہ رفع دفع کیا ۔ دریں اثناء ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایس ایم سی نے اس معاملے کی سخت مذمت کی ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.