سرینگر/20جون : ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے سب ضلع سپتال بجبہاڑہ کے میڈیکل سپر ا نٹنڈنٹ کو ڈیوٹی میں غفلت شعاری برتنے کے پاداش میں تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا جبکہ بلاک میڈیکل افسر کو اضافی چارج کے بطور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ ہیلتھ سروس کشمیر کی جانب سے سنیچروار کو ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ میں تعینات میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت حسین پرے کو تاحکم ثانی معطل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق انکوائری کمیٹی کی جانب سے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کے خلاف رپورٹ کے پیش نظر انہیں تاحکم ثانی معطل کرکے انہیں چیف میڈیکل افسر اننت ناگ کے دفتر سے منسلک کیا جاتا ہے ۔ حکمنامہ میںمزید کہا گیا کہ ڈاکٹر محمد اقبال بو چھو انچارج بلاک میڈیکل افسر کو اضافی کام کے بطور اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کا کام دیکھنے کو کہا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.