سرینگر/20جون: بارہمولہ کے اوڑی حاجی پیر سیکٹر میں سنیچر کے رو ز ہند وپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس دوران اوڑی میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی حاجی پیر سیکٹر میں سنیچر کے روز ہند پاک افواج کے مابین شدید گولہ باری جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 60سالہ احمد شیخ اور مقبول منگرال کے علاوہ ایک خاتون ہے جس کی شناخت پروینہ بیگم کے بطور ہوئی ہے زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی عبدالقیوم نے گولہ باری کے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری سے تین شہری زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت ہسپتال میں مستحکم ہے۔ ادھر گزشتہ ہفتے حاجی پیر سیکٹر میں ہی پاکستان کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی جبکہ دو عام شہری زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچاتھا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.