مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیاں ، تین خواتین سمیت مزید چار مریضوں کی موت

جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد80پہنچ گئی ، سب سے زیادہ19ہلاکتیں سرینگر میں ہوئی

سرینگر/20جون : مہلک وبائی کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ وادی کشمیر میں سنیچروار کے روز تین خواتین سمیت چار افراد مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئے جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 80پہنچ گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی لہر میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔سنیچروار کے روز اس مہلک وبائی بیماری سے تین خواتین سمیت چار مزید مریضوں کی موت واقع ہوئی ۔ اس طرح جموں کشمیرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد80تک بڑھ گئی۔سنیچروار کی صبح سی ڈی اسپتال میں تین خواتین کی موت واقع ہوئی ۔ سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ آج جاں بحق ہونے والی دو خواتین کا تعلق سرینگر اور پلوامہ اضلاع سے تھا جن کی عمر بالترتیب40سال اور55سال تھی۔انہوں نے کہا کہ سرینگر کی خاتون جو عارضہ قلب اور زیابطیس میں مبتلاء تھی اسپتال میں چھ روز تک داخل رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔اْسے پہلے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اْس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اْسے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔پلوامہ کی جاں بحق خاتون کے بارے میں ڈاکٹر سلیم کا کہنا تھا کہ اْسے بھی ابتدائی طور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سے اْسے بعد میں سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ سر میں ٹیمور ہونے کی وجہ سے علیل تھی۔ادھر صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک79سالہ خاتون اسپتال میں چل بسی جو کئی امراض میں مبتلاء تھی اور جس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔کھڈونی کولگام کی مذکورہ خاتون کو دو روز قبل ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مذکورہ تینوں خواتین کے انتقال سے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد79تک جاپہنچی ہے۔جس کے بعد سنیچروار کے بعد دوپہر سکمز صورہ میں ضلع بڈگام کے ماگام علاقے سے تعلق رکھنے والے 65سالہ شہری کی موت واقع ہوئی ۔ جس کے ساتھ ہی سنیچر وار کے روز مرنے والوں کی تعداد 4پہنچ گئی اور جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 70تک پہنچ گئی ۔ ان میں سب سے زیادہ19ہلاکتیں سرینگر میں ہوئی ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین نوں کے دوران جموںکشمیر میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری نے 20کے قریب مریضوں کی جان لی ۔ کشمیر میں کورنا قہر کے باعث ہر روز اموات میں اضافہ کے نتیجے میں لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس ے بڑھتے اموات کے بیچ مثبت کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔

Comments are closed.