سرینگر/19جون: اوڑی میں لینڈ مائن دھماکہ کی زدمیں آکر ایک فوجی پورٹر شدید زخمی ہوگیا ہے جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ ادھر پولیس نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورٹر کی حالت مستحکم ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں گزشتہ دنوں ہندوپاک افواج کے مابین شدید لڑائی کے بعد آج ایک پورٹر جو فوج کے ساتھ کام کرتا تھا لینڈ مائن دھماکہ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشیر احمد ولد نور الدین جیندار ساکنہ چارنڈا حاجی پیر سیکٹر اوڑی میں فوج کیلئے ضروری سامان لے جارہا تھا جس دوران پورٹر کا پیر زمین دوز ایک مائن پر پڑگیا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں پورٹر شدید زخمی ہوا جس کو فور ی طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایاگیا جہاںاس کا علاج جاری ہے ۔ اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی نے کہا کہ فوج کے ساتھ بطور پورٹر کام کرنے والا شبیر احمد ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت بہتر ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.