چین نے بھارت کے 10فوجی اہلکاروں بشمول دو میجروں کو رہا کیا ہے؛ہند چین کشیدگی کم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان فوجی سطح پر مذاکرات رنگ لائی

سرینگر/19جون/سی این آئی// چین نے بھارت کے 10فوجیوں کو رہا کیا ہے جن میں 2میجر بھی شامل ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ چین اور بھارتی فوجی افسران کے مابین مذاکرات کے بعد چین نے فوجیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں گلوان لداخ میں رواں ہفتے سوموار کو بھارتی فوج کے قریب 20اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا جبکہ اس حملے میں فوج کے قریب80جوان زخمی ہوئے تھے اس کے ساتھ ساتھ کئی فوجیوں کو زندہ پکڑلیا تھا۔تاہم ہندوستان اور چینی فوجی اعلیٰ کمانڈروں کے مابین مذاکرات بھی جاری رہے اور آج جمعہ کے روز دونوں جانب صلاح سمجھوتہ کے بعد چین نے پہلے مرحلے میں 10بھارتی فوجیوں کو بشمول دو فوجی میجر کو رہا کیا ہے ۔ ذرائع س معلو م ہوا ہے کہ سوموار کے روز دونوں ممالک کے افواج کے مابین خونین جھڑپ کے بعد دونوں ملکوں کے فوجی کمانڈروں جو لداخ خطے میں تعینات ہیں نے آپسی طور رسمی بات چیت شروع کی اور اس کے بعد لداخ معاملے پر دوبارہ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیاجو نتیجہ خیز ثابت ہوئی اور چین نے بھارت کے دس فوجیوں کو رہا کیا جبکہ دیگر فوجیوں کو بھی جلد ہی رہا کیا جارہا ہے ۔ ادھر ہندوچین سرحدی کشیدی کو ختم کرنے کے سلسلے میں ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت بھی مذاکرات جاری ہے اور اس بات کی امید جتائی جارہی ہے کہ گلوان لداخ معاملے پر جلد ہی یک پگلنے کا امکان ہے اور حقیقی کنٹرول لائن پر امن بحال ہوگا۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے کو دونوں ممالک کے درمیان ٹکرائو اور بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے چینی ساخت کے اشیاء کے خریدوفروخت کو ترک کیا ہے جبکہ کئی چینی کمپنیوں کے ساتھ بھارتی کمپنیوں کا معاہدہ بھی ختم کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.