جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں ،48گھنٹوں میں 8افراد لقمہ اجل
تازہ ہلاکتیں سرینگر اور شوپیان اضلاع میں ریکارڈ ، مہلوکین کی تعداد71پہنچ گئی
سرینگر/18جون: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیوںکے بیچ گزشتہ 48گھنٹوں میں جموں کشمیر میں آٹھ مریضوں کی موت کے ساتھ جموںکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 71ہوگی ۔ بدھ کی شام دیر گئے تک جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے چھ ہلاکتیں ہوئی جبکہ جمعرات کی صبح سرینگر اور شوپیان اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزید دو مریضوں کی اسپتال میںموت ہوئی ۔ بدھ کے روز ایک ہی دن میں کورنا وائرس سے ریکارڈ ہلاکتوں کے نتیجے میں لوگوں میں کافی فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی لہر میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ جمعرات کو اس مہلک وبائی بیماری سے وادی کشمیر میں مزید دو مریضوں کی موت واقع ہوئی ۔ س طرح جموں کشمیرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد71تک بڑھ گئی۔ ذرائع کے مطابق آج جاں بحق ہونے والوں میں سرینگر اور شوپیان کے شہری شامل ہیں۔اسپتالی ذرائع نے کہا کہ نواب بازار کے بزرگ شہری کو16جون کے روز صدر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ جاں بحق ہوگیا۔دوسرے جاں بحق ہوئے شہری کے بارے میں ذرائع نے کہا کہ وہ چکورہ شوپیان کا رہنے والا تھا اور اْس کی عمر65سال تھی۔اعداد و شمار کے مطابق جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے71افرد جاں بحق ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران جموںکشمیر میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری نے آٹھ مریضوں کی جان لی ۔ بدھ کی شام دیر گئے تک جموں کشمیر میں چھ افراد کی کورنا وائرس سے موت واقع ہوئی جن میں سے دو ہلاکتیں جموں جبکہ چار وادی کشمیر میں ریکارڈ کی گئی ۔ اور جمعرات کی صبح مزید دو اموات سرینگر اور شوپیان اضلاع میں ہوئے ۔ جموں کشمیر میں کورنا قہر کے باعث ہر روز اموات میں اضافہ کے نتیجے میں لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس ے بڑھتے اموات کے بیچ مثبت کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔
Comments are closed.