امام صاحب شوپیان اور میج پانپور میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائیاںجاری

دو جنگجو جاں بحق ، دونوں علاقوں میں آپریشن جاری ، پلوامہ میں کالنگ اور موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل

سرینگر/18جون/سی این آئی// جنوبی ضلع پلوامہ کے میج اونتی پورہ اور شوپیان کے بنڈ پاوا امام صاحب علاقوں میںفوج و فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاری مسلح تصادم آرائیوں میں ابھی تک دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ جھڑپوں کی شروعات کے ساتھ ہی دونوں اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کر دی گئی جبکہ بعد میں ضلع پلوامہ میںکالنگ سروس بھی معطل کر دی گئی ۔ پولیس نے دونوں مقامات پر جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن جاری ہے اور جھڑپوں کے ختم ہونے کے بعد ہی تمام صورتحال واضح ہو جا ئے گی ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے میج پانپور علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ،سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران علاقے کو بدھ اور جمعرات کی درمیان رات کو محاصرہ میں لیا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں جمعرات کی صبح قریب 2بجے اس وقت گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جب علاقے میںجنگجوئوں نے محاصرہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر گولیاں چلائی ۔جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین گولی باری محض کچھ ہی منٹوں تک جاری رہی اور ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںہی ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ دو دیگر جنگجو ئوںنے نزدیکی مکان میںپنا ہ لی ، معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم ہونے کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح جنگجوئوںنے نزدیکی مساجد شریف میں پنا ہ لی جس کے بعد پولیس و فورسز نے جنگجوئوںکو بار بار خود سپردگی کیلئے کہا تاہم وہ باہر نہیں آئیں ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں شام دیر گئے تک آپریشن جاری تھا ۔ ادھر جھڑپ کے حوالے سے فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں ایک جنگجو جاںبحق ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں نے مساجد میں پنا لی ہے اور علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ ادھر علاقے میں جھڑپ جاری ہی تھی کہ امام صاحب شوپیان کے بنڈ پاوا نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج وفورسز نے محاصرہ شروع کیا ۔ عین شاہدین کے مطابق جمعرات کے بعد دوپہر علاقے میںاس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب نزدیکی باغات چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر گولیاں چلائی ۔جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولی باری میں ایک جنگجو جاںبحق ہو گیا یے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے دونوں مقامات پر جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک آپریشنوںمیں دو جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دونوںمقامات پر آپریشن جاری ہے ۔

Comments are closed.