ویڈیو: پونچھ اور اوڑی سیکٹروں میں ہندو پاک افواج کے مابین شدید گولہ باری
ایک فوجی اہلکار ہلاک ، 2زخمی ، آر پار سرحدی آبادی نے اپنے آشیانے چھوڑ کر محفوض جگہ پر پناہ لی
سرینگر/14جون/سی این آئی// پونچھ میں ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دیگر 2شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہندوپاک افواج کے مابین کشیدگی میں اضافہ کے نتیجے میں سرحدی آبادی نے نقل مکانی شروع کردی ہے ۔ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایل او سی کے بونیار اوڑی سیکٹر پر بھی اتوار کی صبح ہند و پاک کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم اس میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوپاک افواج کے مابین سرحدی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے باعث دونوں جانب سرحدی آبادی میں خوف و دہشت پھیل چکا ہے جبکہ دونوں جانب سرحدوں کے قریب رہنے والے لوگوں نے نقل مکانی شروع کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرنی سیکٹر پر پاکستانی فوج کی فائرنگ میں سرحد کے اس پار ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے کرنی سیکٹر پر پاکستانی فوج کی طرف سے اتوار کی علی الصبح قریب پانچ بجکر 30 منٹ پر بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے 10 آسام رجمنٹ سے وابستہ سپاہی لوانگمبوئی ابونمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دیگر دو کو ائرلفٹ کرکے ادھم پورہ میں واقع فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے بھی پاکستانی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایل او سی کے بونیار اوڑی سیکٹر پر بھی اتوار کی صبح ہند و پاک کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم اس میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بونیار اوڑی سیکٹر پر اتوار کی صبح قریب نو بجے پاکستان کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھارتی فوج کی چوکیوں میں تعینات اہلکاروں نے بھر پور جواب دیا ہے۔یا د رہے کہ ہندوپاک سرحدوں پر آئے روز گولہ باری ہوتی ہے تاہم گزشتہ چند دنوں سے جہاںایک طرف بھارت چین اور ہند نیپال سرحدوں پر کشیدگی پھیل گئی ہے وہیں پر ہندوپاک سرحد پر بھی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔اورگزشتہ ہفتے سے اب تک دو فوجی اہلکار وں سمیت تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ )
Comments are closed.