سرینگر/03جون: جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں قریب چار بجے شدید ژالہ باری اور بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے درختوں پر میوہ کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سمیت مختلف قصبہ جات میں بدھ کے روز قریب چار بجے اچانک موسم بدلا اور آسمان پر کالے بادل چھاگئے جس دوران بادل گرجنے کے ساتھ ساتھ تیز ہوائوں کے بعد شدید ژالہ باری اور بارش ہوئی ۔ نمائندے کے مطابق اننت ناگ کے مختلف جگہوں پر قریب بیس منٹ تک شدید ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے میوہ درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ نمائندے نے لوگوں کے حوالے سے کہا ہے کہ میوہ صنعت جو پہلے ہی لاک ڈاون اور مخدوش حالات کے سبب تباہ ہوچکی ہے اب موسم کی ابتر صورتحال کے نتیجے میں اور زیادہ نقصان ہورہا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.