اننت ناگ کے مختلف دیہات کے لوگوں کا خاموش دھرنا؛محکمہ بجلی کے خلاف شدید ناراضگی کاکیا اظہار، اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل

محکمہ بجلی کے خلاف شدید ناراضگی کاکیا اظہار، اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل

سرینگر/03جون/: ضلع اننت ناگ کے مختلف دیہات میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی لوگوںنے آج پُرامن دھرنا دیکر محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف اپنی شدید ناراضگی کااظہار کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ کسی علاقہ کے لوگوںنے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ معموم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف دیہات کے لوگوںنے آج محکمہ بجلی کے خلاف پُرامن اور خاموش دھرنا دیکر محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف شدید غم و غصے کااظہار کیا ہے ۔دھرنے پر بیٹھے لوگوںنے کہا کہ ایک ہفتہ قبل علاقہ کا ٹرانسفارمر خراب ہوچکا ہے لیکن ابھی تک اس کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کئی علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں ۔ لوگوںنے کہا کہ سرکار دعویٰ کرتی رہتی ہے کہ وادی کشمیر میں لوگوںکو کسی بھی طرح کی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے سرکاری ادارے کام کررہے ہیں لیکن زمینی سطح پر لوگ سفر کررہے ہیں ۔ اس ضمن میں جب محکمہ بجلی کے متعلقہ افسران کے ساتھ بات کی گئی تو انہوںنے کہا کہ خراب ٹرانسفارمر ہمارے پاس پہنچ چکا ہے تاہم ٹرانسفارمر کی مرمت میں کم سے کم ایک ہفتے کا وقت درکار ہے ۔ ادھر لوگوں نے اس سلسلے میں محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی طرف توجہ دیکر خراب ٹرانسفارمر کی فوری مرمت کی ہدایت دیںتاکہ لوگوںکو درپیش مشکلات سے چھٹکارا مل جائے ۔

Comments are closed.