نالہ رمبی آرہ سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والوں کیخلاف کارورائی

جے سی بی سمیت سات گاڑیاں ضبط ، 7افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، تحقیقا ت جاری

سرینگر/03جون: جنوبی ضلع شوپیان میں دریا رمبی آرہ سے غیر قانونی طور پر ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے 7افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر 7گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان میں نالہ رمبی آرہ سے غیر قانونی طور پر ریت اور باجری نکلانے کے خلاف پولیس و سیول انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کے خلاف کارورائی شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس نے ایک اطلاع ملنے کے بعدایس ڈی پی او وجاہت حسین کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے چھاپہ مارا جس ددوران انہوں نے نالہ سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کے دوران موقعہ پر ہی 4ٹپر اور ایک جے سی بی اورد و ٹریکٹر ضبط کر لیا ۔ جبکہ پولیس نے اس می ملوث سات افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر کے مطابق اس میں ایف آئی آر نمبر 126/2020 میں دفعہ 379 ، 431،188 آئی پی سی اور 3 پی پی ڈی پی ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن شوپیاں میں اندراج کیا گیا اور تحقیقات کی گئیں ۔ادھر عام لوگوں نے قدرتی وسائل کو ختم ہونے سے بچانے اور قدرتی ماحولیات کی حفاظت کے لئے پولیس کی کارروائی کی تعریف کی ہے۔

Comments are closed.