سرینگر/03جون: ضلع اسپتال پلوامہ میں دو مریضوں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال عملے کے 15افراد کو کورنٹائن رکھا گیا ۔ ادھر ترال میںقرنطینہ مرکز میں ڈیوٹی پر تعینات ایک درجن افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئیں ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع اسپتال پلوامہ میں منگل کو دو مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپتال میں آری ہل پلوامہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جراحی کرا ئی گئی جس کے بعد اس کے کورنا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے اور اس کو گھر رخصت کیا گیا تاہم بعد میں اس کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ اسی طرح سے ملک پورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور مریض کو اسپتال سے رخصت کرنے کے بعد اس کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ دونوں مریضوں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جہاں ان کے افراد خانہ اور رابطے میں آنے والے افراد کو کورنٹائن کیا گیا وہیں ضلع اسپتال پلوامہ نے بھی ان دو مریضوں کے رابطے میں آنے والے 15عملے کے افراد کو کورنٹائن رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ اسپتال کے چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ دونوں مریضوں میں کورنا کی کوئی علامت موجود نہیں تھی تاہم اس کے باوجود بھی ان کے نمونے لئے گئے تھے اور وہ مثبت سامنے آئیں ۔ ادھر ترال کے ایک کورنٹائن مرکز میں تعینات ایک درجن اسٹاف ممبران کے کورنا ٹیسٹ مثبت سامنے آئیں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہمدرد گرائمر اسکول ترال میںقائم کورنٹائن سنیٹر میں کورنا کے کئی کیس مثبت آنے کے بعد وہاں تعینات اسٹاف میں سے بھی ایک درجن کے قریب افراد کے ٹیسٹ مثبت آئیں ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.