فورسز اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت؛ڈوڈہ میں سڑک حادثہ ایک لقمہ اجل 4زخمی

سرینگر/29مئی: راجوری میں تعینات آئی ٹی بی پی سے وابستہ ایک اہلکار گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا ۔ ادھر ڈوڈہ میں سڑک حادثے میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق انڈین تبتن بارڈر پولیس سیکنڈ بٹالین سے وابستہ ایک اہلکار رام سنگھ مینا جو کہ ادھاک 10پلماپوسٹ میں تعینات تھا گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا ۔ فورسز اہلکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ فورسز اہلکار کے دل میں سخت درد پیدا ہوا اور اسی کے ساتھ ہو غشی کھاکر زمین پر گرپڑا اگرچہ دیگر ساتھیوںنے اس کو فوری طور پر جی ایم سی راجوری پہنچایا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ادھر ڈوڈہ میں سڑک حادثے میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع ڈوڈہ میں جمعہ کے روز اُس وقت ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا اور دیگر چار زخمی ہوئے جب پونیجا علاقے میںایک گاڑی زیر نمبر JK17-1659ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور سڑک پر لڑھک گئی ۔ گاڑی میں سوار جاوید احمد ولد بشیر احمد شیخ ساکنہ چرلا ڈوڈہ موقعے پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر چارافراد زخمی ہوئے جن میں شناخت بیتاب احمد، تسلیمہ بیگم، منظور احمد تیتی بیگم کے بطور ہوئی ہے ۔ حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے تمام اشخاص کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروںنے جاوید احمد کو مردہ قراردیا جبکہ دیگر مضروب افراد کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.