راجپورہ پلوامہ میں سنیٹر و کار سے آئی ای ڈی بر آمد ہونے کا معاملہ

گاڑی کے مالک کی شناخت شوپیان کے سرگرم حزب جنگجو کے بطور ہوئی

سرینگر/29مئی: جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں لیتہ پورہ طرز کے حملے کو ناکام بنا نے کے ایک روز بعد فورسز نے سنیٹرو کار کے مالک کی شاخت کر لی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ آئی ای ڈی کیلئے استعمال کی گئی سنیٹر وکار شوپیان کے ایک سرگرم حزب جنگجو کی تھی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ فوج و فورسز نے سرگرم حزب جنگجو کے بھائی کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پلوامہ کے آون گنڈ راجپورہ علاقے میں جمعرات کی صبح فوج وفورسز اور پولیس نے مشتر کہ طور پر اس وقت ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا تھا جب ایک سنیٹرو کار میں چھپائی گئی بارودی سرنگ کو نا کارہ بنا کر اسکو بعد میں اڑا دیا گیا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں لیتہ پورہ طرزکے حملے کو ناکارہ بنا یا گیا جس کے بعد فورسز نے حملے میں استعمال کی گئی گاڑی کے مالک کا پتہ لگانے کیلئے کارروائی شروع کی اور تحقیقات سے یہ بات سامنےآئی کہ گاڑی شوپیان کے شرتھ پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے سرگرم جنگجو ہدایت اللہ ملک کی ہے جس نے گزشتہ سال ماہ جولائی میں عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ حملے کیلئے استعمال کی گئی سنیٹر و گاڑی شوپیان کے ایک سرگرم جنگجو کی ہے اور ابتدائی تحقیقاتی سے یہ بات سامنے آئی کہ سنیٹرو کار حملے کیلئے استعمال کی گئی تھی تاہم اس حملے کو ناکام بنا یا گیا ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ پولیس و فورسز نے ایک کارروائی کے دوران جنوبی ضلع شوپیان سے حزب جنگجو کے بھائی کی گرفتاری عمل میں لائی ہے تاہم کسی آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

Comments are closed.