این ای ای ٹی۔ایم ڈی ایس2018 کے امتحانی مراکز سرینگر اور لہیہ میں قائم کئے جائیں: انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن 

سرینگر  انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن نے مانگ کی ہے کہ’ این ای ای ٹی۔ایم ڈی ایس2018 ‘کے امتحانی مراکز سرینگر اور لہیہ میں قائم کئے جائیں۔انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن کے ریاستی سیکر یٹری ڈاکٹر جاوید قانون گو نے اپنے ایک تحریری بیان میں بتایا کہ’ این ای ای ٹی۔ایم ڈی ایس ‘کے امتحانات میں حصہ لینے والے کشمیری اور خطہ لداخ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو جموں اور سامبا کا رُخ کرنا پڑ تا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ’ این ای ای ٹی۔ایم ڈی ایس ‘امیدواروں کے تئیں ریاستی حکومت کارویہ سوتیلی ماں جیسا ہے ،کیو نکہ سرینگر میں این ای ای ٹی ۔پی جی کے امتحانات کے مراکز سرینگر میں قائم کئے گئے ہیں اور یہ مراکز ’ایم ڈی ایم ایس‘ امیدواروں کےلئے ہیں جبکہ ’ایم ڈی ایس‘ امیداروں کو اِس سہولیت سے محروم رکھا گیا ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ 7جنوری2018سے یہ امتحانات منعقد ہونے جارہے ہیں اور اِن امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو آنے موسمی چیلنجز کے ساتھ ساتھ اضافی اخراجات کا بوجھ برداشت کرنے پڑے گا جبکہ امیدواروں کو پہلے ہی کئی مشکلات کا سامنا ہے ۔
انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن کے ریاستی سیکر یٹری ڈاکٹر جاوید قانون گونے ریاستی وزیر اعلیٰ ، مرکزی وزیر صحت ،ریاستی وزیر صحت اور چیئرمین بوپی سے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لےنے کی مانگ کی ہے ۔

Comments are closed.