پیلٹ متاثرین کی باز آبادکاری: متاثرین میں تعیناتی آڈر تقسیم

سرینگر /وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہیلنگ ٹچ پالیسی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے آج اُن متاثرین کے ایک گروپ میں تعیناتی کے آڈر تقسیم کئے جو پچھلے برس وادی میں امن و قانون کی صورتحال کے دوران پیلٹ لگنے سے اپنی بینائی کھوچکے ہیں۔
یہ قدم پچھلے سال کی شورش کے دوران تشدد سے متاثرین کی باز آبادکاری کے لئے وزیراعلیٰ کی طرف سے پہلے کئے گئے گئے اقدامات کے تسلسل میں اٹھایا گیا ہے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 14 ستمبر اور 28ستمبر کو وزیرا علیٰ نے اس طرح کے پیلٹ متاثرین کے دوگروپوں میں مالی معاونت بھی تقسیم کی تھی ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے پچھلے برس ان متاثرین کے علاج و معالجہ کی نگرانی بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے ریاستی نوجوانوں کی باز آباد کاری ، سماجی مربود کاری اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے کئی ایک اقدامات شروع کئے ہیں۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ نے ایسے چار ہزار سے زائد نوجوانوں کے کیس واپس لینے کے ہدایات جاری کئے جو امن و قانون کے مختلف معاملات میں ملوث تھے۔
دھروزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج ریشی بازار اننت ناگ میں حال ہی میں آگ کی ایک واردات سے متاثرین میں امداد تقسیم کی ۔ اس واردات میں 20اور21نومبر کی درمیانی رات کو 30 سے زائد تجارتی ڈھانچے اور مکانات خاکستر ہوئے تھے۔
 اس امداد میں مکمل طور تباہ ہوئے ڈھانچے کی مالکان کے لئے 50ہزار روپے ، شدید طور تباہ ہوئے ڈھانچے کے مالکا ن کے لئے 30ہزار روپے جبکہ جزوی طور تباہ ہوئے ڈھانچے کے مالکان کے لئے فی کس 25ہزار روپے شامل تھے ۔ یہ اس امداد کے علاوہ ہے جو اِن متاثرین کو پہلے ہی وزیراعلیٰ کی ہدایات پر ضلع انتظامیہ نے ریڈکراس ، ایس ڈی آر ایف اور دیگر مدوں کے تحت دی تھی۔
آگ متاثرین کے ایک گروپ کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی باز آباد کاری کے لئے حکومت کے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔
محبوبہ مفتی نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات جس میں انشورنس دعوﺅں کا از سر نو جائزہ لینے ، عمارتی لکڑی اور دیگر تعمیراتی مواد دستیاب کرانا شامل ہے پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا تاکہ یہ متاثرین اپنے ڈھانچے پھر سے کھڑا کرسکیں۔

Comments are closed.