راہول کا کانگریس صدر بنناطے, پارٹی کی طرف باضابطہ اعلان عنقریب متوقع

نئی دہلی،5دسمبر (یو این آئی

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ایک طرح سے پارٹی کے صدر منتخب ہوگئے ہیں اب صرف اس کا باضاطہ اعلان کیا جانا باقی ہے ۔ صدر کے عہدہ کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ کے بعد رٹرننگ افسر ایم رام چندرن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس عہدہ کے لئے مجموعی طورپر 89کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے اور تمام قانونی طورپر درست پائے گئے ہیں۔ یہ تمام کاغذات نامزدگی مسٹر گاندھی کے حق میں ہیں۔ کوئی دیگر امیدوار انتخابی میدان میں نہیں ہے ۔ مسٹر گاندھی کی صدر کے عہدہ پر تاجپوشی اب محض خانہ پری رہ گئی ہے ۔ ان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان 11دسمبر کو کئے جانے کی امید ہے جو نام واپس لینے کا آخری دن ہے ۔ وہ گزشتہ 19برسوں سے صدر کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال رہی اپنی والدہ سونیا گاندھی کی جگہ لیں گے ۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی کل آخری تاریخ تھی اور مسٹر گاندھی کی طرف سے کل ہی تمام نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ پارٹی رٹرننگ کمیٹی نے کل یہ نہیں بتایا تھا کہ تمام کاغذات نامزدگی مسٹر راہل گاندھی کی طرف سے داخل کئے گئے ہیں یا کسی دیگر لیڈر نے بھی نامزدگی داخل کی ہے ۔یو این آئی

Comments are closed.