مرکزی رابطہ کار کا مشن کشمیر ایک فضول مشق بھاجپا کےسیلاب کو روکنے کیلئے ملک میں تیسرے محاذ کا قیام انتہائی ضروری /فاروق عبداللہ
سرینگر/ /5دسمبراے پی آئی/
قو می سطح پر بی جے پی کے خلاف متحدہ محا ز قا ئم کر نے کا ارادہ ظا ہر کر تے ہو ئے سا بق وزیر اعلیٰ اور مو جودہ ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ علحید گی پسندوں سے نہ کو ئی محبت تھی اور نہ ہیں اندرو نی خود مختا ری کشمیر مسئلے کا بہتر حل ہیں ۔ریاست جموں و کشمیر کا بہت کچھ چھینا گیا ہے جس سے ہر حال میں وا پس کیا جا نا چا ہئے ۔ را بطہ کار کا مشن کشمیر ایک فضول مشق ہے پا کستان کو بات چیت میں شا مل کئے بغیر بر صغیر میں نہ تو امن قا ئم ہو سکتا ہے اور نہ ہی کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا ۔ کشمیر پر دیا گیا میرا بیا ن پھتر کی لکیر ہے اور جو اس سے جھٹلا تے ہیں وہ لو گوں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ اے پی آ ئی کے مطا بق ٹیلی ویژن نیوز چینل کے سا تھ انٹر ویو کے دوران ریاست کے سا بق وزیر اعلیٰ ممبر پار لیمنٹ اور نیشنل کانفر نس کے صدر ڈا کٹر فا روق عبد اللہ نے انکشا ف کیا کہ بھا رتیہ جنتا پارٹی کے سیلا ب کو رو کنے کیلئے ایک نیشنل فر نٹ کی اشد ضرورت ہیں جس کے لئے میں اپنی خد مات انجام دے رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ ایک مشتر کہ پلیٹ فا رم کا قیام ضرور عمل میں آئے گا جس سے مر کز میں تبد یلی لا ئی جا ئے گی ۔ سا بق وزیر اعلیٰ نے پھر کہا کہ اندرو نی خود مختاری بحال کر نے سے نہ صرف ریاست میں امن کا قیام عمل میں ائے گا بلکہ برصغیر میں جو کشید گی اور تنا ؤ کا ما حول پا یا جا تا ہے اس میں بھی کمی واقع ہو گی ۔ مر کزی حکو متوں کی جا نب سے ریا ست جموں و کشمیر کے اندرو نی معا ملا ت میں بہت زیادہ مدا خلت کر نے کا انکشا ف کر تے ہو ئے سا بق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کا بہت کچھ چھینا گیا ہے بھارت کے ساتھ 3با توں پر الحا ق ہوا تھا جس سے مر کزی حکو متوں نے اعتبار کے قا بل نہیں رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا الحاق دفاع ، کرنسی اور خا رجہ معا ملات کی بنیادوں پر ہوا تھا ریاست کا اپنا آ ئین ہے جس میں بار بار مدا خلت کر کے اس سے زک پہنچا یا گیا ہے ۔ مر کزی را بطہ کار کے مشن کشمیر کے با رے میں پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ نیشنل کانفر نس کو ہی اس پر شک و شبہات نہیں ہے بلکہ کئی اور سیا سی پار ٹیوں کو بھی تحفظات ہے ۔دانیشور شر ما کی مشق سے کچھ بھی حا صل نہیں ہو نے والا ہے مر کزی حکو مت کے سا منے جتنی بھی وہ سفارشات وہ پیش کریگے پارلیمنٹ انہیں منظوری نہیں دیگا۔ جی ایس ٹی کو لا گو کر نا ریاست کے آ ئین کو زک پہنچا نے کے مترا دف قرار دیتے ہو ئے نیشنل کانفر نس کے صدر نے کہا کہ ریاست کے وزیر خزا نہ ڈا کٹر حسیب دربو کو مر کزی حکو مت نے جی ایس ٹی لاگو کر نے پر یہ کہتے ہو ئے مجبور کیا کہ ریاست کورقو مات فرا ہم نہیں کی جا ئے گی اور پی ڈی پی نے دباؤ میں آکر جی ایس ٹی کو لاگو کر دیا ہے کشمیر کے با رے میںدیئے جا نے والے بیا نات کو حقیقت پسندآ نہ قرار دیتے ہو ئے ڈا کٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مر کزی حکو مت ریاست کے لو گوں کو جھکا نا چا ہتی ہیں ۔ واجپا ئی کے دور کو سنہرہ دور قرار دیتے ہو ئے سا بق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت کشمیر مسئلے کو حل کر نے میں کا فی پیش رفت ہو ئی تھی تا ہم حا لات ساز گار نہیں رہیں ۔مو جود ہ بی جے پی کی حکو مت کو ملک کی عوام کیلئے بہتر نہ قرار دیتے ہو ئے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ فر قہ پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اقلیتوں میں ڈر اور خوف پیدا کیا جا رہا ہیں ۔ بی جے پی پی ڈی پی حکو مت کو ہر محاذ پر نا کام قرار دیتے ہو ئے فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں کرپشن آسمان پر ہے عمر عبد اللہ کے دور میں جو کاموں کو ہاتھ میں لیا تھا وہ ٹھپ ہے اور مو جودہ حکو مت انتقا م گیری پر اتر آئی ہے ۔ بلدیا تی ، پنچا یت اور دوسرے الیکشن اپنے بلبو تے پر لڑ نے کا ارادہ ظا ہر کر تے ہو ئے سا بق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل کانفر نس ریاست جموں و کشمیر کی واحد بڑی پارٹی ہے اور یہ اپنے دم پر میدان میں اترے گی ۔مزا حمتی قیادت کے حق میں بیان دینے اور ان سے محبت ہو نے کے با رے میں پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے سا بق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مزا حمتی لیڈروں سے نہ مجھے پہلے اور نہ اب محبت ہے میری محبت میری ریاست کے ساتھ ہے جس میں علحید گی پسند بھی رہتے ہیں ۔حا لات میں بہتری آنے کے دعوؤں کو جھٹلا تے ہو ئے سا بق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کے 15اگست کے بیان گو لی سے نہ گا لسے بات بنے کی گلے لگا نے سے پر کئی عمل نہیں ہو پا رہا ہیں۔
Comments are closed.