Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
عالمی تنظیمیں کشمیر میں ہورہی حقوق البشر کی پامالیوں کا سنجیدہ نوٹس لیں /پاکستان
سرینگر/05 دسمبر /سی این آئی
صحت کی خرابی کے باوجود کشمیری رہنماؤں کو خانہ و تھانہ نظر بندی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے اور انسانی حقوقی کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں ہو رہے انسانی حقوق کی پامالیوں کا سنجیدہ ٹوٹس لیں۔سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے، کشمیری رہنماؤں کو نظر بند اور حراست میں لیا جارہا ہے، آسیہ اندرابی اور صوفیہ صوفی کو خرابی صحت کے باوجود جیل بھیج دیا گیا بھارتی فوج ہندو انتہا پسند تنظیم کے ساتھ مل کر کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اسی انتہا پسند تنظیم نے نومبر 1947 میں لاکھوں کشمیریوں کا قتل عام کیا اور اب ایک بار پھر یہ تنظیم اپنے ایجنٹ کشمیر میں بھیج رہی ہے اور وادی کی جغرافیائی حیثیت بدلنے کی کوشش کررہی ہے جس کے خلاف پاکستانی مشیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے اور خط میں مستقل رہائشی سرٹیفکٹ کے اجرا کو اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا اقوام متحدہ اس معاملے پر خود مداخلت کرے کیوں کہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو کچلنے کی بھارتی کوششوں نے کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی توجہ مزید مبذول کرادی ہے اب اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت تیزی سے اپنے ایٹمی پروگرام میں اضافہ کررہا ہے جو جنوبی ایشیا کے امن اور خصوصاً پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرناک ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا کام ہے کہ وہ ورکنگ باؤنڈی اور ایل او سی کی نگرانی کرے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں علاقے کا سروے کرے، اس معاملے پر مبصرین پاکستان سے بھرپور تعاون بھی کررہے ہیں لیکن بھارت نے اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کی نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان تناؤ میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن اگر بھارت نے کوئی بھی مزاحمت کی تو پاکستان ماضی کی طرح اس کا بھرپور جواب دے گا۔
Comments are closed.