محض کچھ دنوں کی خاموشی کے بعد ہندپاک سرحد پر گن گرج سے لرز اٹھا

پونچھ سیکٹر میں دونوں ممالک کے افواج کے مابین شدید گولی باری اور شلنگ

سرینگر/17مئی /سی این آئی// محض کچھ دنوں کی خاموشی کے بعد ہندپاک کے درمیان تناو کے ماحول میں اس وقت پھرتیز ی آئی جب لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پاکستان نے جنگ بندی محاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی دھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو دفاعی ذرائع سے موصولہ تفصیلات کے مطابق بھارت پاک لفظی جنگ کے بیچ پاکستانی افواج نے ایک بار پھر آج لائین آف کنٹرول پر نا جنگ محاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتوار کی صبح پونچھ سیکٹر میںبھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر شدید فائرنگ کی ۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے لائین آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں اتوار کی اعلیٰ صبح بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر شدید گولہ باری کی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کی طرف سے فائرنگ کے جواب میں سرحد کی حفاظت پر تعینات بھارتی افواج کے اہلکاروں نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے مابین گولیاں کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا ۔ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولہ بھاری کی وجہ سے سرحد پر رہائش پذیر علاقے لرز اُٹھے اور ان میں خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی۔ دفاعی ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میںکئی دھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستابی افواج نے شہری آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری اور ماٹر شلنگ کی ۔‘۔خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین شدید گولی باری اور ماٹر شلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ رہی ہے جبکہ کئی ایک نے نقل مکانی کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

Comments are closed.