سرینگر/15مئی: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ ضلع ترقیا تی کمشنر کپواڑہ انشل گرگ نے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں 500روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع ترقیا تی کمشنر کپواڑہ انشل گرگ نے ایک حکمنامہ جاری کر دیا ہے کہ ضلع میں تمام شہریوں کیلئے کل سے ماسک کا استعمال لازمی کردیا ہے۔ حکمنامہ میں لکھا گیا ہے کہ شہریوں کو گھروں سے کسی بھی سرکاری یا نجی مقصد کے لئے چلنے کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔متعلقہ تحصیلداران اپنے اپنے دائرہ اختیار میں تمام نمایاں عوامی مقامات پر فیلڈ عملہ کی تعیناتی کے ذریعے ان ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنائیں گے اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو (اے سی آر) کو روزانہ رپورٹ پیش کریں گے”۔میونسپل کمیٹیوں کے ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیارات کے اندر معائنہ کریں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ (اے ڈی سی) کو روزانہ رپورٹ پیش کریں۔ اس کے علاوہ ، تمام بلاک ڈولپمنٹ فسران (بی ڈی او) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دیہی ترقی اور پنچایت راج کے ذریعہ جاری تمام کاموں میں ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ (اے سی ڈی) کپواڑہ کے توسط سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کو روزانہ رپورٹ پیش کریں۔خلاف ورزی کرنے والوں پر پہلے جرم کے لئے 100 روپے اور ڈیوٹی کے لئے تعینات متعلقہ عہدیدار کی طرف سے دہرانے والے جرم کے لئے 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اسی کو مناسب رسید کے تحت ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی میں جمع کیا جائے گا۔ اس طرح جمع کی جانے والی رقم ضلع بھر میں قائم کوارانٹائن اور کوویڈ کیئر سنٹر کے انتظام اور دیکھ بھال کے لئے وقف ہوگی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.