سرینگر/15مئی: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے خانپورہ علاقے میں فوج، پولیس اور فورسز کی ایک مشترکہ کارروائی میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ گرفتار شدگان کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے ہے جن کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ’ ایک خفیہ اطلاع ملنے پر بارہمولہ پولیس، ایس او جی اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے بارہمولہ کے خانپورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان سجاد احمد گوجری ساکنہ خانپورہ، ناصر احمد شیخ ساکینہ خانپورہ، اور جنید فاروق ڈار ساکنہ خانپورہ لشکری طیبہ کے رکن ہیں۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ فوج نے جمعرات کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے بہرام پورہ سوپور کے گاں تھاک گنڈ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ آرمی کے 22 آر آر ، ایس او جی سوپور اور 179 سی آر پی ایف اور 92 بی این کی مشترکہ ٹیم نے شام سوپور کے گاوں ٹھک گنڈ بہرام پورہ گاوں میں گھر گھر تلاشی لی۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.