وائرس سے نجات کی خلاصی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائے : مفتی اعظم جموں و کشمیر

وبا کے پیش نظر شب قدر گھروں میں ہی منانے کا اہتمام کیا جائے

سرینگر/14مئی: کوروناوائرس کی وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ کے پیش نظر شب قدر کے شب اپنے ہی گھروں میں انجام دینے کی صلاح دیتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ اس وباء سے نجات حاصل کرنے کیلئے مسلم اُمہ کو اللہ کے حضور گڑگڑاکر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرنی چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ وبا کے پیش نظر شب قدر گھروں میں ہی منانے کا اہتمام کریں۔انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر 55 روپے فی کس مقرر ہوا ہے تاہم صاحبان ثروت اس سے زیادہ بھی ادا کرسکتے ہیں۔موصوف مفتی اعظم نے کہا کہ وبا جاری ہے اور جموں و کشمیر میں حالات تشویش ناک ہیں اس سلسلے میں لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ شب قدر گھروں میں ہی منائیں۔انہوں نے توحید پرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہ کر اس وبائی مرض سے خلاصی کی دعاکریں تاکہ دنیا کو اس وباء سے نجات ملے .

Comments are closed.