پلوامہ میں آگ کی بھیانک واردات 4دکانات خاکستر ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ

سرینگر/14مئی:جنوبی کشمیرکے ضلع پلوامہ میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار دکانات خاکستر ہوگئے ہیں جن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سازوسان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے سانبورہ بازار میں ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا آس پاس کے دیگر تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میںلے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے چار دکانات میں آگ لے شعلے بلند ہوئے ۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی اگرچہ پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے واردات پر پہنچے اور مزید دکانات کو آگ سے بچالیا تاہم اس آگ کی بھیانک واردات میں 4دکانیں مکمل طور پر خاکستر ہوچکی ہیں جن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ چل سکی تاہم پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.