بیرون ریاستوں سے جموں کشمیر کے طلبہ اور دیگر افراد کی گھر واپسی پہلی ترجیح / روہت کنسل

ابھی تک 50ہزار واپس پہنچے ، فکر نہ کریں ، ہر ایک کو صیح سلامت گھر پہنچایا جائے گا

سرینگر/14مئی:لاک ڈائون کے باعث بیرون ریاستوں اور ممالک میں درماندہ کشمیریوں کی گھر واپسی کے بیچ جموں کشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ ابھی تک 50ہزار سے زائد افراد کو جموں کشمیر واپس لایا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر سرکار کے حکومتی ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ لاک ڈائون کے بیچ ابھی تک مختلف مقامات سے 50ہزار افراد کو جموں کشمیر واپس لایا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مہارشٹرا سے ایک اور ریل گاڑی جس میں 400طالب علموں سمیت 900افراد سوار ہے ادھم پورہ پہنچ رہی ہے ۔ جموںکشمیر حکومتی ترجمان نے سماجی وئب گاہ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مہارشٹرا سے ایک اور خصوصی ریل گاڑی کے ذریعے جموں کشمیر کے 900افراد کو گھر واپس لایا جار ہا ہے جبکہ ابھی تک ابھی تک بیرون ممالک اور ریاستوں سے 50ہزار سے زیادہ افراد کو جموں کشمیر واپس پہنچایا گیا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کسی بھی ریاست یا ملک میں درماندہ جموں کشمیر کے طلبہ یا دیگر باشندوں کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ہر ایک کو گھر واپس لانے کیلئے انتظامات اٹھائے جا رہے ہیں اور ہر ایک کو صیح سلامت گھر واپس لایا جائے گا ۔ خیال رہے کہ کورنا وائرس کی عالمی وبائی بیماری کے باعث لاک ڈائون کے چلتے مختلف ریاستوں میں سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری طلبہ اور دیگر افراد درماندہ ہو گئے ہیں اور انہیںمطالبہ کیا کہ انہیں گھر واپس لایا جائے ۔

Comments are closed.