سکمز بمنہ سرینگر سے مزید 13 کورنا مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت

اسپتال سے ابھی تک 132مریض صحتیاب ، صحت یاب مریضوں کی شرح فیصدمیں اسپتال اول نمبر پر

اسپتال سے صحتیابی کے بعد رخصت ہوئے مریضوں نے اسپتال میں انظامات پر اطمیان کا اظہار کیا

سرینگر/14مئی: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بیچ جمعرات کو سکمز بمنہ سے مزید 13مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے اور اس طرح سے ابھی تک اسپتال سے 132مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اسپتالوںمیںصحت یاب مریضوں کی شرح 76فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کے بیچ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔ سکمز میڈیکل انسٹی چیوٹ بمنہ سرینگر میں جمعرات کو مزید 13مریض صحت یاب ہو ئے جس کے بعد ان کو گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اسپتال سے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں 8بانڈی پورہ ، چار بڈگام اور ایک بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھتا تھا ۔ سکمز میڈیکل کالج پرنسپل ڈاکٹر ریاض انتو نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں کورنا مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو مزید 13مریضوں کو گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سکمز میڈیکل بمنہ کو صحت یاب مریضوں کی شرح سب سے زیادہ ہے اور ابھی تک اسپتال سے کل ملا کر 132مریضوں صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ کئے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال نے صحت یاب مریضوں کی شرح 76فیصدحاصل کر لی ہے جو جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں صحت یاب مریضوں کی سب سے زیادہ شرح فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ دن رات مریضوں کی دیکھ بال میں لگے رہتے ہیں اورآئندہ کچھ دنوں میں مزید مریضوں کو گھر رخصت کیا جا رہا ہے ۔ ادھر اسپتال سے صحت یاب ہونے والے مریضوں نے بھی اسپتال انتظامیہ خاص طور پر سکمز پرنسپل اور ان کے ہمراہ کام کررہے عملے کی تعریفیں کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں رہنے کے دوران انہیں گھر جیسا ماحول فراہم ہوا اور انہیںکسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہوئی جبکہ انہیں اسپتال میں تما م تر سہولہات بہم رکھی گئی ۔ بانڈی پورہ کے ایک مریض نے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران ڈاکٹروں نے دن رات ان کی دیکھ بال کی اور انہیںکسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ْ۔

Comments are closed.