محکمہ موسمیات کی عین پیشگوئی کے مطابق وادی میں بارشوں کا تازہ سلسلہ شروع

رواں ہفتے کے آخر تک وادی میں موسم میں بہتری کا کوئی امکان نہیں/ محکمہ موسمیات

وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں اور دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافہ

سرینگر/14مئی: وادی میں ایک مرتبہ پھر جمعرات کی صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہوا جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے ۔ اس دوران آج سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 15ڈگری سیلشس کے قریب ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وادی میں مسلسل خراب موسمی صورتحال اور وقفے وقفے سے جاری بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کافی حد تک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ گذشتہ سرماء میں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے گرمیوں میں پانی کی سطح میں اور اضافہ ہوسکتا ہے جو آگے چل کر سیلابی صورتحال پیدا کرسکتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا ( سی این آئی )کے مطابق وادی میں ایک مرتبہ پھر جمعرات کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور دن بھر ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہی جس کے سبب درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی اور لوگوں کو پھر سردی نے جکڑ لیا۔ شہر سرینگر میں جاری بارشوں کے نتیجے میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15اشاریہ صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے چند دنوں تک وادی میں موسم کی صورتحال ابتر ہی بنی رہے گی۔اور 15مئی کو بھی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ سنیچروار کو بھی مطلع ابرآلود رہنے اور بارشوںکی پیشنگوئی کی ہے اس کے علاوہ وادی کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں شدیدسے درمیانہ درجے کی بارش کا امکان ہے ۔ اور اتوار کے روز موسم قدرے بہتر ہوگا۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں اور دریائیوں میں پانی کی سطح پر اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جبکہ آگے چل کر جوں جوں موسم گرم ہوجائے گا پانی کی سطح پر اور زیادہ اضافہ ہوجائے گاکیوں کہ گذشتہ موسم سرماء میں بھاری برفباری ہوئی تھی اور برف کا پانی پگلنے کی وجہ سے وسطی کشمیر میں پانی کی سطح میںحد درجہ اضافہ ہوسکتا ہے جو سیلابی صورتحال اختیار کرسکتا ہے ۔

Comments are closed.