یمرچھ یاری پورہ کولگام میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین شبانہ مختصر جھڑپ

جنگجو ئوں فورسز کو چکمہ دیکر فرار ، علاقے میں تلاشی کارورائیاں ، انٹر نیٹ کچھ گھنٹوں کی معطلی کے بعد بحال

سرینگر/14مئی/سی این آئی// جنوبی ضلع کولگام کے یمرچھ یاری پورہ علاقے میں جنگجوئوں اورفورسز کے درمیان شبانہ مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ علاقے میں کئی گھنٹوں تک تلاشی آپریشن کے بعد کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہ ہونے کے بعد محاصرہ ختم کر دیا گیا جبکہ کئی گھنٹوں تک انٹر نیٹ خدمات معطل رہنے کے بعد اس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطانق کولگام کے یمرچھ یاری پورہ علاقے میںجنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سنٹرل ریزرو پولیس فورسز اہلکار اور جموں وکشمیر پولیس شامل ہیں نے مشترکہ طور پر علاقے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو محاصرہ میں لیکر جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران جب فورسز اہلکار ایک مکان کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں موجود جنگجو ئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں شدید فائرنگ کی۔ جس کے بعد فورسز اہلکاروں نے اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی جوقریب 15 منٹ تک جاری رہی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں گولیوں کی گن گرج سے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے جبکہ کچھ منٹوں کی گولی باری کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی جس کے بعد علاقے میں فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ تاہم علاقے میں کئی گھنٹوں تک تلاشی آپریشن دوران کسی بھی جگہ جنگجوئوں اور فورسز کے مابین دوبارہ آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض مواد بر آمد کر لیا گیا جس کے بعد فورسز نے علاقے سے آپریشن ختم کر دیا ۔ پولیس کے ایک سینئر پولیس افسر نے علاقے میں مختصر فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی ہے۔طرفین میں 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جارہی رہنے کے بعد بندوقیں خاموش ہوگئی اور فائرنگ رک گئی۔ تاہم گولیوں کے تبادلہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع کولگام میں انٹر نیٹ خدمات بند کر دی گئی تھی تاہم بعد میں کئی گھنٹوں بعد اسکو دوبارہ بحال کیا گیا ۔

Comments are closed.