سرینگر/8مئی : بھارتی ایئر فورس کا جنگی طیارہ پنجاب میں حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پنجاپ کے نواںشہر میں ایئرفورس کا مگ-29 جنگی طیارہ کریش ہوا ہے۔ نوا شہر ضلع کے رورکی کلاں گاوں کے پاس حادثے کے شکار طیارے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایس ایس پی ہوشیارپور گورو گرگ نے کہا کہ پائلٹ نے طیارے سے باہر محفوظ نکلنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اور اب اسے چیک اپ کیلئے ہوشیارپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔طیارے نے صبح 10.45 بجے روٹین ٹریننگ مشن کے لئے پرواز بھری تھی۔ دوران پرواز طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس پر پائلٹ نے طیارے کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن جب طیارہ قابو سے باہر ہوگیا تو پائلٹ نے ایجیکٹ کیا اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ایک روز قبل بھی بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو خراب موسم کی وجہ سے سکم کے علاقہ مکتانگ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.